ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ہبلی عیدگاہ میدان سمیت مختلف دفاتر ، اسکولوں ،کالجوں میں ترنگا لہرا کر جشن ِآزادی منایا گیا

ہبلی عیدگاہ میدان سمیت مختلف دفاتر ، اسکولوں ،کالجوں میں ترنگا لہرا کر جشن ِآزادی منایا گیا

Tue, 15 Aug 2017 20:01:20    S.O. News Service

ہبلی:15/اگست (ایس اؤنیوز)شہر ہبلی کے عیدگاہ میدان، مہا نگر پالیکا سمیت مختلف سرکاری دفاتر،اسکولوں اور کالجوں میں 71ویں یوم ِ آزادی کے پرمسرت موقع پر ترنگالہرا کر عوام میں مٹھائی تقسیم کرتے ہوئے جشن  منایاگیا ۔

شہر کے عیدگاہ میدان میں مہا نگر پالیکا کے کمشنر میجر سدلنگیا ہیرے مٹھ نے ترنگا لہرا کر قومی گیت کے ساتھ پرچم کو سلامی دی ۔ اس موقع پر ایم پی پرہلاد جوشی ، مئیر ڈی کے چوہان سمیت پالیکا ممبران وغیرہ شریک تھے۔ اسی طرح پالیکا صحن میں مئیر ڈی کے چوہان نے پرچم کشائی کی۔

Screenshot_(67).png


Share: